مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں سے منسوب مقامات کا نام تبدیل کرنے کا منصوبہ

November 06, 2019
 

سری نگر (نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 93ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں اورلداخ میں مسلسل بے یقینی اور عوام کا غم و غصہ جاری رہا، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی مسلم شناخت کو ختم کرنے کے لئےمسلمان ناموں والے مقامات کے نام تبدیل کرکے ہندو نام رکھنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں لاکھوںمسلمانوں کے قتل عام کیخلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی کل یوم شہدائے جموں اس تجدید عہد کے ساتھ منائیں گے کہ شہداء کے مشن کو ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے نومبر1947 کے پہلے ہفتے میں جموں خطے کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت شہید کیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کررہے۔