اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری کیلئے 10 سرمایہ کاروں اور کاروباری گروپس نے اظہار دلچسپی جمع کروا دیے، سرمایہ کاروں نے آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی۔
ترجمان نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی 3 توانائی کمپنیوں نے آئیسکو کی نجکاری میں اظہار دلچسپی جمع کروا دیا، پاکستان کے کاروباری گروپس نے بھی آئیسکو کی نجکاری کے عمل میں دلچپسی لی ہے۔
مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا ہے کہ آئیسکو کیلئے سرمایہ کاروں کا بھرپور ردِعمل ڈسکوز کی نجکاری میں اہم سنگِ میل ہے، سرمایہ کاروں کا ردِعمل پاکستان کے بجلی تقسیم کے شعبے میں موجود امکانات پر اعتماد کا عکاس ہے۔