Advertisement

8 فٹ لمبے افغانی کو بھارت میں قیام کا مسئلہ

November 07, 2019
 

بھارت میں میچ دیکھنے کی غرض سے آئے 8 فٹ لمبے افغانی کے لیے طویل قامتی مسئلہ بن گئی، کوئی بھی بھارتی ہوٹل اسے قیام کے لیے کمرہ دینے کو تیار نہیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

8 فٹ لمبے افغانی کو بھارت میں مسئلہ

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر کابل سے تعلق رکھنے والا کرکٹ کا شوقین 8 فٹ 2 انچ لمبا شیر خان انٹرنیشنل میچ افغانستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز دیکھنے بھارت آیا تھا، غیر معمولی قد ہونے کے باعث بھارتی شہر لکھنؤ کے ہر ہوٹل نے کمرہ دینے سے انکار کر دیا، جس پر شیر خان نے اجنبی ملک اور شہر سے پریشان ہو کر پولیس سے مدد مانگ لی۔

پولیس کے مطابق شیر خان کی مدد کرتے ہوئے اسے ایک مقامی ہو ٹل میں ایک کمرہ دلوایا گیا جہاں اس نے منگل کی رات بسر کی۔

ہوٹل مالک رانو کے مطابق شیر خان کو دیکھنے کے لیے ہوٹل کے باہر لوگوں کا مجمع لگا ہوا ہے، شیر خان کو اس مجمع سے بچاتے ہوئے پولیس نے ایکانہ اسٹیڈیم پہنچایا جہاں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی میچ جاری ہے۔

ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ شیر خان مزید 4 سے 5 دن ہوٹل میں ہی رہے ہوگا، تاہم ہوٹل کے باہر شیر خان کو دیکھنے آئے سیکڑوں لوگوں سے وہ کافی پریشان ہے۔


مکمل خبر پڑھیں