نیرائو مودی کی بھارتی حوالگی پر خود کشی کرنے کی دھمکی

November 08, 2019
 

لندن (مرتضیٰ علی شاہ/نیوز ڈیسک) بھارتی ارب پتی نیرائو مودی نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت کی درخواست پر اسے برطانوی عدالتوں کے ذریعے بھارت کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تو وہ خودکشی کر لے گا۔ جیل میں قید ہیروں کے تاجر49 سالہ نیرائو مودی بدھ کو اپنے بیرسٹر، ہوگو کیتھ کیو سی کے ساتھ درخواست ضمانت کیلئے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوا لیکن چیف مجسٹریٹ ایما آربوتھناٹ نے پانچویں بار اس سے انکار کردیا اور کہا کہ اس کے فرار کا خدشہ ہے اور اس کے پاس بے تحاشا وسائل ہیں۔ نیرائو مودی نے جج کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا کوئی امکان نہیں ہے کہ بھارت میں اس کے مقدمے کی منصفانہ سماعت ہو اور اگر اسے ملک بدر کیا گیا تو وہ خودکشی کرنا پسند کرے گا۔