بچوں کے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد گیمز کھیلنے پر پابندی عائد

November 08, 2019

چین میں بچوں کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد اور رات 10 بجے کے بعد آن لائن گیمز کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا قانون نافذ کردیا گیا۔

چین میں 14 فیصد سے زائد نابالغ یا 16 سال سے کم عمر کے 33 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بچوں کے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد گیمز کھیلنے پر پابندی عائد

اس قانون کو چین کے دارالحکومت بیجنگ نے متعارف کرایا ہے جو کہ ’نوجوانوں اور بچوں میں آن لائن گیمنگز کی لت کو روکنے‘ کے لیے ہے۔

قانون کے مطابق رات 10 بجے تک تمام بچوں کو سونے کی ہدایت کی گئی ہے، چاہے ان بچوں نے اپنا اسکول کا کام مکمل کیا ہو یا نہیں، 16 سال سے کم عمر کے بچے ایک گھنٹے سے زیادہ آن لائن گیمز نہیں کھیلیں گے جب کہ انہیں چھٹی کے دن3 گھنٹے سے زیادہ گیم کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نافذ کردہ قانون میں رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک نوجوانوں کو گیم کھیلنے سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے۔

چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف پریس اینڈ پبلیکیشن ترجمان کے مطابق اس ہدایت کا مقصد بچوں اور نوعمر نوجوانوں کو گیمنگ کے جنون سے روکنا ہے۔