• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن گیم پب جی کی عادی خاتون کا طلاق کا مطالبہ

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون نے خواتین کی ہیلپ لائن کال کرکے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ پب جی میں ملنے والے اپنے نئے گیمنگ پارٹنر کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں۔خاتون کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ہیلپ لائن ʼابھیام نے مشاورتی ٹیم قائم کی جس نے خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ سے معاملے پر سوال و جواب کیے۔پوچھ گچھ کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون اپنا زیادہ تر وقت موبائل فون پر گزارتی ہیں جس سے ان میں ان کے اہلخانہ کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔

تازہ ترین