نبی اکرمؐ کی عظمت سب سے بڑھ کر ہے، پیر منور جماعتی

November 09, 2019

برمنگھم (ابرار مغل) علی پور سیداں کے سجادہ نشین و مہرالملت صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا ہے کہ گزشتہ37سال سے سرزمین برمنگھم میں نبی کریم آقا دو جہاںؐ کی ولادت سعادت کا جشن انتہائی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں، اس بار بھی حسب سابقہ میلاد مصطفیؐ کا جلوس10نومبر بروز اتوار نکالا جارہا ہے، ’’جنگ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ ہمارے لئے نبی کریم آقا دو جہاںؐ کی عظمت و شان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ہر سال جامع مسجد امیر ملت سینٹر شیکسپیئر اسٹریٹ میں عالمی میلاد مصطفی کانفرنس، ختم نبوت کانفرنس اور مرکزی جلوس کا اہتمام کرکے جہاں پیارے نبیؐ سے عقیدت و محبت نبھاتے ہیں، وہیں یہاں پروان چھڑتی نوجوان نسل کو اسلامی تہواروں سے روشناس بھی کرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر ملت سینٹر سے نکلنے والے جلوس کے شرکا کی تواضع کے لئے خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔