نواز شریف کو برطانیہ کے بجائے امریکا میں علاج کروانے کی تجویز

November 09, 2019

کراچی (جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزدہ کے ساتھ“میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے اے سی اور ٹی وی نکالنے سے لے کر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے تک، بیماری کا مذاق اڑانے سے لے کر نواز شریف کی بیماری کا دفاع کرنے تک چند دنوں میں ایسا کیا ہوا ہے کہ حکومت کا بیانیہ ہی بدل گیا ہے۔

حکومت خود ڈیل کی باتیں کرتی ہے اور خود ان الزامات کا دفاع بھی کرتی ہے،نواز شریف کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر بھی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسٹیبلشمنٹ میں لوگوں نےسوچاہوگاکہ حکمران سیاسی بحران پیداکرنیکی کوشش کررہےہیں،خواجہ آصف

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی زندگی کا مسئلہ ہے، عمران خان انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکیں گے، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے نواز شریف کو باہر لے جانے میں بیماری کے ساتھ شہباز شریف کی کاوشوں کا بھی دخل ہے۔

شہباز شریف کے مجھ جیسے انسان سے بھی رابطے ہیں، شہباز شریف ایسے سیاستدان ہیں جو درمیانی راستہ بناتے ہیں۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو برطانیہ کے بجائے بوسٹن امریکا میں علاج کروانے کی تجویز دی۔

نواز شریف نے ان سے کہا کہ وہ پہلے لندن جائیں گے وہاں دو تین روز آرام کریں گے، ڈاکٹرز نے بھی کہا کہ یہ ٹھیک ہوگا کہ آپ راستے میں کچھ آرام کرلیں شہباز شریف نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے کچھ کیا یا کچھ نہیں کیا اس بحث سے کنارہ کش رہنا چاہتا ہوں، اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے سمجھدار لوگوں نے سوچا ہوگا کہ حکمران سیاسی قیادت سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بالکل ممکن ہے کہ انہوں نے مداخلت کر کے انہیں عقلمندی کا مشورہ دیا ہو گا، اول اور آخر نواز شریف کی صحت ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک جارہے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ چند روز قبل میٹنگ میں عمران خان نے کہا کہ چیک کریں نواز شریف کے سیمپلز تبدیل تو نہیں کیے جاتے، نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس میں کہیں کوئی فراڈ تو نہیں ہو رہا، ایک حکومتی لاء آفیسر کہتا ہے کہ ہماری طرف سے نواز شریف مرجائیں، وہ کہتا ہے کہ یہی موقف ریاست کا بھی ہے ، ان لوگوں سے نواز شریف کی بھلائی کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے۔