سندھ ،بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے

November 09, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے ، سیکرٹری خوراک لئیق احمد کو ڈی جی، سندھ فوڈ اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ،نوٹی فیکشن کے مطابق تقرری کے منتظر غلام اکبرلغاری کو دوبارہ سیکریٹری محکمہ ثقافت مقرر کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے افسر پرویز احمد سیہڑ کو محکمہ بورڈ آف ریونیو میں ممبر جوڈیشل اور بقااللہ انڑ کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ مقرر کردیا گیا ہے احمد بخش ناریجو کو سیکریٹری محکمہ اطلاعات اور آرکائیوز مقرر کردیا گیا ہے احمد بخش ناریجو کے پاس محکمہ اطلاعات کا اضافی چارج تھا سمیع الدین صدیقی اور اعجاز حسین بلوچ ممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی مقرر کردئیے گئے ہیں۔