عیدمیلاد النّبیؐ،کل اخبارات کی تعطیل کا اعلان

November 09, 2019

کراچی(جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عیدمیلادالنّبیؐ کے موقع پر رکن مطبوعات کیلئے بروز اتوار 10 نومبر 2019ء کو ایک روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے،اس لئے بروز پیر 11نومبر کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے جبکہ 10نومبر بروز اتوار شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم اگر وہ چاہیں توبروز پیر 11 نومبر کواپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔