Advertisement

شہریار آفریدی کوہاٹ میں قبضہ مافیا کی پشت پناہی کر رہا ہے ، نگہت آفریدی

November 09, 2019
 

کوہاٹ(نمائندہ جنگ) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کی کزن نگہت آفریدی نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کوہاٹ میں قبضہ مافیا کی پشت پناہی کر رہا ہے ان کے بھائی سہیل آفریدی نے میری زمینوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے عدالتی فیصلے کے باوجود مجھے زمین نہیں دی جا رہی ۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی اپنے بھائی کو سپورٹ کر رہا ہے۔21سال قبل شہریار آفریدی کے بہنوئی نے میرے خاوند کو قتل کیاجبکہ شہریار آفریدی آج تک قاتل کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اپنا آلہ کار بنایا ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان شہریار آفریدی کے خلاف ایکشن لیں یہ باتیں نگہت آفریدی نے کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیں۔


مکمل خبر پڑھیں