سی پی او کی جامعہ مسجد پولیس لائنز میںکھلی کچہری

November 09, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او محمد زبیر دریشک نے جامعہ مسجد پولیس لائنز ملتان میں نماز جمعہ ادا کی اور کھلی کچہری لگائی ،انہوں نے ملازمین اور شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ،انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا ، سی پی او کی ہدایت پر ضلع ملتان کے تمام ایس پیز ،ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں نماز جمعہ ادا کی ۔