شہر بھر میں سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ کرنے کافیصلہ

November 10, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) وائس چئیرمین واسا شیخ امتیازمحمود کی ہدایت پر شہر میں سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے، اس سلسلے میں 50سے زائد افراد پر مشتمل 2ڈیسلٹنگ گینگ بنا دیئے گئے جوکہ بہت ہی قلیل مدت میں مرحلہ وار جامع ڈیسلٹنگ کریں گی۔وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ ڈیسلٹنگ کا فیصلہ عوامی سہولیات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور بروقت ڈیسلٹنگ سے عوام کو سیوریج کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا مزید کہنا تھا کہ عوامی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔