اقبالؒ کے طفیل ہم آ ج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ،مقررین

November 10, 2019

لاہور (خبرنگارخصوصی) اگرعلامہ اقبالؒ عشق رسو لؐ پر کلام نہ کہتے تو ہم عشق رسول ؐکے کئی پہلو ؤں سے تشنہ رہ جا تے،اقبال کی شاعر ی قرآن اور رسو ل اللہ کی تعلیمات سے ما خوذہے، علامہ اقبال کے طفیل ہم آ ج اس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ،علامہ اقبال نے ہند وستان کے مسلمانوں کو نصب العین دیا ،انہیں بید ار کیا،آج کے دن ہم نے عہد کر نا ہے کہ اس ملک کو اقبال کی فکر کے مطابق ڈھالنا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر مقر رین نے ایوان اقبال کمپلیکس اور مر کز یہ مجلس اقبال کے اشتراک سے ہونے والی یوم اقبال کی خصو صی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ چیئرمین ایوان اقبال سینئر صحافی عارف نظامی کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود جبکہ صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ڈاکٹر نیا ز احمد اختر نے کی۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نئے تعلیمی نصاب میں اقبال کا زیا دہ کلا م پیش کر یں گے،ہم نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں وہ پو رے کر یں گے ، ملک بھرمیں یکساں تعلیمی نصاب لا ئیں گے ۔ اقبال کی فکر کے مطابق ہم نے قوم کو ایک بنا نا ہے اور ان کا نصا ب بھی ایک ہو گا، نظام تعلیم میں طبقا تی تفریق ختم کر یں گے۔وائس چانسلر پنجاب یونیو رسٹی ڈاکٹر نیا ز احمد اختر نے کہا کہ اقبال ایک غیر معمولی انسان تھے ، اس وقت بر صغیر میں ایسی شخصیت کی ضرورت تھی ، اللہ تعالیٰ نے انھیں اس خطے میں پیدا کردیا ۔انکی تعلیمات اور کلام ہمارے لیے رول ما ڈل ہے ۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ دو قومی نظر یہ ہمار ا جبکہ اہل ہند وستان کا نعرہ سیکو لر ازم تھا ، اتنا عرصے گزرنے کے بعد بھا رت اب ہند وازم کا پرچار کر رہا ہے ۔اقبال اس صدی میں عشق رسولؐ ہی نہیں فہم قرآن کی بھی ہستی ہیں ۔ عارف نظامی نے کہا کہ ہما رے حکمران عمل کر یں یانہ کر یں لیکن اقبال کی شا عر ی کا خوب فا ئد ہ اٹھا تے ہیں ۔سجا د میرنے کہا کہ اقبال میں عشق رسول ؐکو ٹ کو ٹ بھر اہو اتھا ، اگردین کو سجھنا ہے تو عشق رسول کے بغیر ممکن نہیں، اگر عشق رسولؐ نہیں ہے تو پھر دین سمجھ میں آ ئے گا نہ قر آن،ہمیں یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ اقبا ل کا فلسفہ عشق رسولؐ ہے اور یہی دین ہے ۔ماہر اقبالیات ڈاکٹر احمد جا وید نے کہا کہ عشق رسولؐ کے بغیر مسلمان ہونا ممکن ہی نہیں،اگر اقبال نہ آ تے تو ہمیں زند گی کے کئی اطراف سے علم ہی نہ ہو تا ، اگر اقبال عشق رسو لؐ پر کلام نہ کہتے تو ہم عشق رسول کے کئی پہلو وؤں سے تشنہ رہ جا تے ۔انھوں نے کہا کہ ریا ست مد ینہ کی بات کر کے مذاق کیا جا تا ہے ، اقبال نے مسلمان ہونے کے احوال بتا کر دوقومی نظر یہ سے بھی بڑا حسان کیا ہے ،اقبال کے نظر یا ت سے مستفید نہ ہو نا بے قوفی ،بے ایمانی اور جہا لت بھی ہے ۔ پر ووائس چانسلر پنجاب یو نیو رسٹی ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ ہمیں یوم اقبال کے موقع پر عہدکرنا چاہیے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کر یں گے۔ تقریب میں ارشاد احمد عارف،میاں افضل حیات،امتیاز کوکب،انجم وحید اور دیگر بھی شریک تھے