راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) گزشتہ روز ہسپتالوں میں ڈینگی کے 50نئے مریض داخل اور87ڈسچارج ہوئے۔ بینظیر ہسپتال میں 42 ڈینگی کے مریض داخل تھے جن میں 26میں ڈینگی کنفرم تھا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 12نئے مریض داخل ، 21ڈسچارج کیے گئے۔ ہولی فیملی ہسپتال میں 89 مریض داخل تھے جن میں 76 میں ڈینگی کنفرم تھا۔38نئے مریض داخل ہوئے ، 46مریض ڈسچارج کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گزشتہ روز 46مریض داخل تھے۔ 20 مریض ڈسچارج کئے گئے۔