بلوچستان، خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

November 10, 2019

بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلےکی گہرائی زیر زمین 16 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 155 کلو میٹر مشرق میں تھا۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔