لاہور،نابینا، سی اینڈ ڈبلیو، اراضی سنٹرز ملازمین کا احتجاج، شدید ٹریفک جام

November 12, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ )مال روڈ پر نابینا افراد کا احتجاجی دھرنا جاری،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور اراضی سنٹرز کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے حصول کیلئے مال روڈ پر ڈیرے ڈال لئے اور شدید احتجاج کیا۔ جس کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو رہا،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔