نیشنل اسٹیڈیم پر ٹڈی دل کا حملہ، کرکٹ میچ روکنا پڑا

November 12, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل اسٹیڈیم کر اچی میں پیر کو قائد اعظم ٹرافی کا میچ اس لئے روک دیا گیا کہ ٹڈی دل نے اچانک حملہ کردیا۔کرکٹ میچوں میں یہ انہونی صورتحال پہلی بار دیکھی گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیشنل اسٹیڈیم پر ٹڈی دل کا حملہ، کرکٹ میچ روکنا پڑا

سندھ اور نادرن پنجاب کے درمیان میچ میں نادرن کی بیٹنگ جاری تھی کہ اچانک ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس کے بعد خوف سے سہمے ہوئے فیلڈرز ،بیٹسمین اور امپائرز وکٹ کے پاس آ کر جمع ہوگئے۔چند منٹوں کے بعد ٹڈی دل کے چلے جانے کے بعد سب نے سکون کا سانس لیا اور کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔