راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نےجڑواں شہروں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کرنے والے’’سامبا‘‘ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اپنے4ساتھیوںسمیت گرفتار کرلیا۔ایس پی راول آصف مسعود نے بتایا کہ گرفتا ر افراد میں ظہیر، بلاول ،عادل ،صیام اور طیب شامل ہیں جن کے قبضہ سےاسلحہ بر آمد کر لیا گیا ۔ دریں اثناءتھانہ مری پولیس نے نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے 4رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزموں میں محمد آصف ،بخت زادہ ، محمد اظہر اور محمد شبیر شامل ہیں۔