ڈاکٹر نیئرفردوس ایف سی کالج یونیورسٹی کےچیئرمین بورڈ آف گورنرز مقرر

November 12, 2019

پشاور(نیوزڈیسک)ممتاز ماہر تعلیم بریگیڈیر (ر) ڈاکٹر نیئرفردوس کو ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ وہ مختلف اداروں میںکلیدی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔1864میں قائم ہونے والی فورمین کریسچین(ایف سی) کالج یونیورسٹی لاہورکا شمار ملک کے سرکردہ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جہاں 6ہزار سے زائد طلبہ مختلف شعبہوں میں زیرتعلیم ہیں جبکہ پی ایچ ڈی کے حامل 1سو اساتذہ سمیت مجموعی طور پر200کل وقتی معلمین درس و تدریس سے وابستہ ہیں یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایڈرورڈز کالج پشاور کے پرنسپل بریگیڈیر(ر) ڈاکٹر نیئرفردوس کوان کی تعلیمی خدمات اور انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میںمتفقہ طور پر اس ادارہ کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ بورڈ آف گورنرز کا چیئر مین منتخب کیا گیا 35سالہ تجربہ کے حامل ڈاکٹر نیئرفردوس پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ڈائریکٹر سٹدڈیز،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ڈائریکٹر ریسرچ اور نسٹ میں ڈی ماس آف ایم بی ایز سمیت مختلف اداروں میںکلیدی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں، چرچ آف پاکستان، پاکستان کی اقلیتوں اور تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے ڈاکٹر نیئرفردوس کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔