غزہ: اسرائیلی حملہ، فلسطینی کمانڈر اور اہلیہ شہید

November 12, 2019

اسرائیل نے غزہ میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی کمانڈر اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

غزہ: اسرائیلی حملہ، فلسطینی کمانڈر اور اہلیہ شہید

اسرائیل نے غزہ کے ضلع شجاعیہ میں اسلامک جہاد کے فلسطینی کمانڈر بہاابوالعطاء کے گھر پر حملہ کیا۔

حملے کے وقت بہا ابوالعطاء گھر میں موجود تھے جو اس حملے میں شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: غزہ پر اسرائیلی گولہ باری ،19 فلسطینی شہید

اسلامک جہاد نے اسرائیلی حملے میں کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں کمانڈر بہاابو العطاءاور ان کی اہلیہ شہید ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز ظالم اسرائیلی فورسز نے احتجاج کے دوران فائرنگ کر کے 72 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

غزہ کی سرحدی پٹی پر درندہ صفت اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف اور اپنے حق کے لیے فلسطینی سراپائے احتجاج تھے کہ جابر صہیونی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ اور فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 72 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے، اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔