آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تیل کی فراہمی میں کمی، غزہ میں توانائی کا بحران

اسرائیل کی جانب سے غزہ کو ملنے والی تیل  کی سپلائی میں کمی کے باعث توانائی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

غزہ کی پٹی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ذمہ دار محمد ثابت کے مطابق پٹی کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے، جس کی وجہ پاور اسٹیشن کے پلانٹ کو ملنے والے تیل کی بندش ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو مہیا کیے جانے والے ایندھن میں کمی کرتے ہوئےنصف کر دی۔

ایندھن کی کمی سے غزہ میں توانائی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگی۔

اتوار کو غزہ کےعلاقےسےاسرائیل پر تین میزائل داغےگئےتھے، میزائل گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید