شہر میں ڈینگی وائرس سے ایک اور ہلاکت، تعداد 34 ہوگئی

November 13, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں ڈینگی وائرس سے ایک اور جان چلی گئی جس کے بعد رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 34جبکہ متاثر ہ افراد کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کر گئی ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے رہائشی 3 سالہ بچے کو دو دن قبل تیز بخار کی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا تھا جو منگل کو دوران علاج دم توڑ گیا۔ڈینگی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 254 اور دیہی اضلاع میں 15افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ۔