میپکو کے سینئر افسر ماتحت کنٹریکٹ ملازمین، افسروں کی ترقی میں رکاوٹ

November 13, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر) میپکو کے سینئر افسر اپنے ہی ماتحت کنٹریکٹ ملازمین اور افسروں کی ترقی میں رکاوٹ بن گئے، انتظامیہ کی جانب سے سروس ریکارڈ باربار طلب کرنےکے باوجود فراہم نہیں کیا گیا،سیکڑوں ملازمین کی ترقی کا عمل تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے،میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے 12 نومبر کی آخری ڈیڈلائن بھی ختم ہوگئی، ذرائع کےمطابق پاور ڈویژن نے حکومت کی اجازت سے میپکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 13 ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، میپکو کے تقریباً 1800 کنٹریکٹ ملازمین نے بھی اس سے مستفید ہونا تھا، تاہم سینئر افسروں کی عدم توجہی اور عدم دلچسپی کے باعث کنٹریکٹ ملازمین کا مستقبل تاریک ہونے کے امکانات پیداہوگئے ہیں۔