آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

November 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے ملاقات کی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔