فواد چوہدری بھارتی فلم ’’پانی پت‘‘ میں تاریخ مسخ کرنے پر برس پڑے

November 14, 2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈکی آئندہ ماہ آنےوالی فلم ’’پانی پت ‘‘میں جنگ کی تاریخ کومسخ کرنے اور مسلمان حکمرانوں کا غلط تصورپیش کرنےپروفاقی وزیرفوادچوہدری برس پڑے۔تفصیلات کے مطابق بولی ووڈ ہدایت کارآشوتوش گواریکرکی تاریخ پرمبنی فلم ’’پانی پت‘‘ ابتداہی سے تنازعات کاشکارہے، بھارت میں سابق افغانی سفیر ڈاکٹرشائدہ ابدالی کےبعدوزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےبولی وڈکی نئی فلم ’’پانی پت ‘‘ میں جنگ کی تاریخ مسخ کرنےاورمسلمان حکمرانوں کاغلط تصورپیش کرنےپربولی وڈ پربرس پڑے۔فلم کے حوالے سےوزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےبھی تاریخ کومسخ کرنے پربولی وڈکوآڑے ہاتھوں لیتےہوئےکہاہےکہ’’جب بیوقوف لوگ آرایس ایس کےنظریےکےتحت تاریخ کودوبارہ لکھنے کی کوشش کرتےہیں توہم اسی کی امیدکرسکتے ہیں، آگےآگےدیکھئےہوتاہےکیا۔‘‘دوسری جانب فلم ’’پانی پت‘‘ پرافغان عوام کااظہار تشویش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فلم میں تاریخ کےکچھ حصوں کوتبدیل کیا گیاہے اور تاریخ کومسخ کرکےمن گھڑت کہانی شامل کی گئی ہے۔فلم کی کہانی افغانستان کے بادشاہ احمد شاہ ابدالی اور مرہٹوں کے درمیان لڑی جانے والی مشہور پانی پت کی جنگ پر مبنی ہے۔ فلم میں سنجے دت نے افغان بادشاہ احمد شاہ ابدالی کا کردار نبھایا ہے جب کہ اداکار ارجن کپور نے مرہٹا جنگجو سدا شیو راؤ باہو کا کردار نبھایا ہے۔واضح رہےکہ اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ میں بھی مسلم حکمران علاؤ الدین خلجی کوظالم اورسفاک حکمران بناکر پیش کیاگیاتھا۔فلم’’ پانی پت ‘‘ 6دسمبر کوسینماگھروں میں ریلیزکی جائےگی۔