کرکٹر شیراز خان پر جرمانہ عائد

November 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ناردرن کے کھلاڑی شیراز خان پر حریف کھلاڑی کی طرف گیند پھینکنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ شیراز خان کو رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں سندھ کے خلاف میچ میں کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، امپائر یا میچ ریفری کی طرف گیند یا کرکٹ کے کسی اور سامان کو پھینکنے سے متعلق لیول2جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔شیراز خان کو سندھ کے طحہٰ خان کی جانب گیند پھینکتے دیکھا گیا جو ان کےلیے خطرناک ہوسکتا تھا۔