لائٹ ہائوس کے دکانداروں کا احتجاج، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر

November 14, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لائٹ ہائوس کے دکانداروں نے دکانیں توڑنے کیخلاف بدھ کو اجتجاج کیا ، احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثرہو گئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ لائٹ ہاوس لنڈا بازار کی300 سے زائد دکانیں مسمار کی گئیں ، ایک سال گزر جانے کے بعد بھی ہمیں کوئی متبادل جگہ نہیں دی گئی ، مظاہرین نعرےلگا رہے تھے ہماری دوکانیں واپس کرو ، مظاہرین سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کے ایم سی بلڈنگ کےمرکزی گیٹ کا گھیرائو کرلیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھائے ہو ئے تھے۔