ویتنام کے گھنے جنگل سے’ماؤس ڈیئر‘ دریافت

November 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویتنام کے گھنے جنگل سے’ماؤس ڈیئر‘ دریافت

جنگلی حیات کے ماہرین نے ویتنام کے گھنے جنگل سے ایک ایسا جانور دریافت کیا ہے جس کا جسم ہرن کی مانند اور منہ کسی چوہے جیسا ہے۔

اسی لیے انگریزی میں اس کا نام ماؤس ڈیئر ہے جبکہ اردو میں اسے چوہا ہرن کہا جاسکتا ہے۔

یہ جنوبی ویتنام میں واقع ایک جنگل کا باسی ہے جہاں سے پہلے پہل یہ بیسویں صدی کی ابتدا میں دریافت ہواتھا۔ اس کا سائنسی نام Tragulus versicolor ہے جبکہ عوامی طور پر اس کا نام ’’ویتنام کا چوہا ہرن‘‘ (ویتنام ماؤس ڈیئر) ہے۔

اس کا تعلق نہ تو چوہوں کی کسی قسم سے ہے اور نہ ہی یہ کسی قسم کا ہرن ہے بلکہ یہ ان سب سے الگ تھگ ایک نوع ہے جسے اس دنیا کا سب سے چھوٹا کھر دار جانور بھی قرار دیا جاتا ہے۔

یہ صرف ڈھائی کلو تک وزنی ہوتا ہے اور اسے آخری مرتبہ 1990 میں اسی جنگل میں دیکھا گیا تھا لیکن پھر یہ کبھی دکھائی نہیں دیا۔

اگرچہ اس کا نام اُن 25 جانوروں میں شامل ہے جو بظاہر معدوم ہوچکے ہیں مگر ان کےزندہ ہونے کی امید پر تلاش بھی مسلسل جاری ہے، لیکن 30 سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ جب ویتنام ہی کے سائنسدانوں نے اس جانور کی زندہ حالت میں تصاویر لی ہیں۔