آزاد کشمیر: شہریوں نے 10 فٹ لمبا اژدھا پکڑلیا

November 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آزاد کشمیر: شہریوں نے 10 فٹ لمبا اژدھا پکڑ لیا

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں شہریوں نے مقامی آبادی میں داخل ہونے والے 10 فٹ لمبے اژدھے کو زندہ پکڑ لیا۔

وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم ڈار کا کہنا ہے کہ پکڑا جانے والا پائتھن ماحول دوست اژدھا ہے اور یہ فصلوں کوچوہوں سے بچاتا ہے، اس سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف کے اہلکار ضلع بھمبرکے سیرلہ گاؤں سے دس فٹ لمبے پائتھن کو جنگل میں چھوڑ دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب دس فٹ طویل اژدھا مقامی آبادی میں داخل ہوگیا تھا تاہم مقامی افراد نے اژدھے کو زندہ پکڑ کر واقعے کی اطلاع وائلڈ لائف کو دی تھی۔