ہائبرڈ وار، نوجوانوں کو دشمن کے عزائم سے خبردار کرنا ہوگا، مناہل ریاض

November 15, 2019

پشاور(نمائندہ جنگ )نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پروفیسر مناہل ریاض طور نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ممالک اور ان کی خفیہ ایجنسیوں کی مسلط کردہ ففتھ جنریشن ہائبرڈوار کے مقابلہ کےلئے نوجوان نسل کو دشمن ممالک کے عزائم اور مقاصد سے خبردار کرنا ہوگا تاکہ وہ سوشل میڈیا پر ہونےوالے پاکستان دشمن پراپیگنڈہ کا موثر اور مدلل انداز میں جواب دےکر ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے کےلئے اپنا یادگار کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسکول اینڈ کالج پشاور کے اشتراک سے یونیورسٹی آف پشاور کے زیر اہتمام امن و امان کےلئے نوجوانوں اور خواتین کا کردار ، سائبر سیکورٹی اور سیف انٹرنیٹ کے عنوانات پر منعقد ہونیوالی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ 4 سو سے زائد طلباءو طالبات نے شرکت کی۔