ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ

November 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 7 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.38روپے سے بڑھ کر 155.45روپے اورقیمت فروخت 155.48روپے سے بڑھ کر 155.55روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 155.40روپے سے بڑھ کر 155.50روپے ہوگئی ۔