فروٹ کے اسٹال پر لوٹ مار کرنے والا ڈاکو دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک

November 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف میں فروٹ کے اسٹال پر لوٹ مار کرنے والا ڈکیت دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے گرین پارک سٹی کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سڑک کنارے لگے ہوئے فروٹ کے اسٹال پردو ملزمان آئے،ایک ملزم کچھ دور جا کر کھڑا ہو گیا جبکہ دوسرے ملزم نے پستول سے دکاندار ارشاد علی کو لوٹنے کی کوشش کی،اس دوران دکاندار نے اسکا پستول چھین لیا،ملزم نے بھاگنے کے کوشش کی تاہم دکاندار نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا،پولیس نےملزم کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی، ملزم عبداللہ گوٹھ کا رہائشی ،آبائی تعلق صوابی سے تھا ،انہوں نے بتایا کہ ملزم کا تیس بور پستول،دو میگزین،موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔