لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ ،دو برطرف فوجیوں کو پنشن مراعات دینے کا حکم

November 16, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے دو برطرف فوجیوں کو پنشن مراعات دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔ظفر جمیل اور ارشد نواز نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ایئر فورس کےملازم ظفر جمیل والدہ کی بیماری کے باعث غیر حاضر ہوا تھا۔ اسے کورٹ مارشل کرکے پنشن سے محروم کردیاگیا تھا۔جسٹس طارق عباسی نے پنشن مراعات دینے کا حکم جار ی کیا۔جسٹس شمس مرزا نے نائیک نرسنگ اسسٹنٹ ارشد نواز کو پنشن مراعات نہ دینے کا سیکرٹری دفاع کا حکم منسوخ کرکے حکم جار ی کیا کہ سیکرٹری دفاع دوماہ میں دوبارہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ارشد نواز کو ڈسچارج کرکے پنشن دینے سے انکار کیا گیا تھا۔