کبھی شہریت ختم،کبھی شناختی کارڈ بلاک،نادراآخرکیاکر رہا ہے؟جسٹس اطہر

November 16, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے خاتون شہری کی ولدیت تبدیل کرنے اور شناختی کارڈ بلاک ہونے کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ، عروج تابانی کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالتی نوٹس پر ڈی جی آپریشن نادرا پیش ہوئے، جسٹس اطہر من اللہ نے نادرا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کسی کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے اور نادرا کو احساس ہی نہیں۔