آسکر ایوارڈ یافتہ کروشین فلم پروڈیوسر برانکو لوسٹگ انتقال کر گئے

November 17, 2019

لاس اینجلس(ایجنسیاں)ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ کروشین فلم پروڈیوسر انتقال کر گیے۔ 87 سالہ برانکو لوسٹگ کا انتقال ان کے آبائی کروشیا کے دارالحکومت زغریب میں ہوا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر لوسٹگ مشرقی کروشین شہر اوسیجیک میں پیدا ہوئے، جو اس وقت یوگوسلاویہ کا حصہ تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں لوسٹگ کے خاندان کے زیادہ تر افراد کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ وہ آشوٹز اور بعد میں برجن بیلسن کے حراستی کیمپوں میں قید رہے ۔ کروشیا نے لوسٹیگ کو جمہوری اقدار ، ثقافت اور رواداری کے فروغ پر اعزازی شہریت دی ہوئی تھی ۔ ید واشم ویزوئل سنٹر کے ڈائریکٹر لیات بینہبیب نے ان کی وفات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ برانکو لوسٹگ کی زندگی کی کہانی ہولوکاسٹ کی المناک تاریخ سے جڑی ہوئیتھی ۔ کروشیا کے دارالحکومت نے لوسٹیگ کو جمہوری اقدار ، ثقافت اور رواداری کے فروغ کے لئے اعزازی شہریت دے رکھی تھی۔