نااہل حکمران مسئلہ کشمیر پر قومی امنگوں کی تر جمانینہ کر سکے،زبیر احمدظہیر

November 17, 2019

لاہور( پ ر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ بزدل عمران خان پاکستانیوں اور کشمیریوں کیلئے بوجھ بن چکے ہیں نااہل حکمران مسئلہ کشمیر پر قومی امنگوں کی تر جمانی کر نے میں مکمل ناکام رہے ہیں 'بھارت کے کشمیر میں مظالم میں دن بدن میں اضافہ ہورہا ہے ۔ وہ مقامی ہوٹل میںگلوبل انٹر فیتھ پیس اینڈ ہارمنی کے زیر اہتمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مسئلہ کشمیر کے موضوع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر بیرون ملک سے آنیوالے 'سکھ لیڈر سردار بشن سنگھ '،علامہ محمد حسین اکبر، 'پیر سید ناظم حسین شاہ ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، 'ڈاکٹر مر قس فدا، 'مولانا عبد الغفار روپڑی '،پیرولی اللہ شاہ بخار ی، 'مولانا عبد الستار نیازی، 'مولانا نیاز حسین نقوی اور پیر عثمان نوری سمیت دیگر بھی موجود تھے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ بھارتی مظالم کی صرف مذمت یا صرف یوم سیاہ منانے کی بجائے دفاعی محاذ پر فیصلہ کن کاروائی کرتے ہوئے کشمیر کو بھارتی افواج اور بھارتی حکومت کے مظالم سے نجات دلائی جائے پاکستان کا بچہ بچہ ملکی دفاع اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے افواج پاکستان کیساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی قر بانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ علازمہ زبیر احمد ظہیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جب کسی غیر مسلم کو دنیا میں کوئی تھپڑ بھی مار دیں تو عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی طاقتیں شورمچانا شروع کر دیتیں ہیں مگر کشمیر اور فلسطین میں بے گناہوں کے قتل عام اور نسل کشی پر انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو انتہائی شر مناک ناک اور افسوسناک ہے ۔