قصبہ مڑل میں تجاوزات کی بھر مار سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا

November 17, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کے نواحی علاقہ قصبہ مڑل میں تجاوزات کی بھر مار سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے ڈی سی ملتان سے اپیل کی ہے کہ قصبہ مڑل کے اڈہ سے لے کر رول ہیلتھ سنٹرتک سکول کی طلبا وطالبات کا گزرنا محال ہوگیا ہے سڑکوں کے دونوں اطراف میں دکانوں کے سامنے پختہ تھڑے اور رہڑی ٹھلے لگےہوئے ہیں جس سے سڑک کا نام ونشان تک ختم ہوگیاہے دکانداروں نے آدھے سے زائد سڑک پر اپنا سامان باہر رکھا ہوا ہے جس سے لاری اڈے سے سواریوں کو گزرنے میں کافی مشکلات درپیش ہیں بالخصوص خواتین کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تجاوزات کی بھر مار سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی ملتان سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کرکے تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے حتی کہ ہسپتال تک ایمرجنسی میں ایمبونس کا گزرنا بھی کا فی مشکل ہوچکا ہے ۔