ڈویژنل ڈائریکٹر کو یونین کونسلوں کاوزٹ کرنے کے احکامات

November 17, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے یونین کونسل سیکرٹریوں کی انتظامی بے ضابطگیوں کو روکنےکیلئے ڈویژنل ڈائریکٹر کو یونین کونسلوں کے وزٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ملتان سمیت صوبہ بھر میں بلدیاتی ایکٹ 2013کے خاتمہ اور نئے بلدیاتی نظام 2019کا نفاذ کردیا گیا ہے ، یونین کونسل کے سیکرٹریوں نے نکاح فارم، ڈیتھ، برتھ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کام کرانے کیلئے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو یونین کونسلوں کا وزٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔