متحدہ کے تحت نیو کراچی میں محفل میلادالنبیؐ

November 18, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نیو کراچی ٹائون کی جانب سے محفل میلادالنبی ؐ منعقد ہوئی جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم ،اسامہ قادری،بلدیہ وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی ،سی او سی انچارج فرقان اطیب ، جوائنٹ انچارج محمد شریف اور دیگر شریک ہوئے ۔