حویلیاں موٹر وے کا جعلی افتتاح قبول نہیں، اورنگزیب نلوٹھا

November 18, 2019

مسلم لیگ نون کے رہنما اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن اورنگ زیب نلوٹھا نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے عوام موٹر وے کے جعلی افتتاح کو قبول نہیں کریں گے۔

اورنگ زیب نلوٹھا نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ آج عمران خان کی آمد پر ان کا استقبال سیاہ جھنڈوں سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں نواز شریف کا ایک بینر بھی اتارا گیا تو شہر بند کر دیں گے۔

اورنگ زیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک اس منصوبے کے مخالف رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج حویلیاں انٹر چینج پر حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کا افتتاح کریں گے ، یہ سیکشن سی پیک کے تحت بننے والے حویلیاں تھاکوٹ منصوبے کا حصہ ہے، تھاکوٹ تک باقی منصوبہ فروری 2020 میں مکمل ہوگا ۔