وزیراعظم کی موجودہ اور آنے والے چیف جسٹس سے اپیل

November 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم کی موجودہ اور آنے والے چیف جسٹس سے اپیل

وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں موجودہ چیف جسٹس کھوسہ اور آنے والے چیف جسٹس گلزار کی بہت عزت کرتا ہوں، میں ان دونوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ انصاف دے کر ہمارے ملک کو آزاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاثر ہے کہ طاقتور کے لیے ایک قانون ہے اور کمزور کے لیے دوسرا۔ طاقتور ٹیلی فون کرکے فیصلے لکھواتے رہے رہیں، ججز کو بریف کیس دے کر چیف جسٹس کو فارغ کرادیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو طاقتور ہے اُسے ہمارا قانون کا نظام ہاتھ نہیں لگا سکتا، میں اپنی قوم کی طر ف سے دونوں عظیم ججز سے کہتا ہوں کہ اس تاثر کو دور کریں۔

انہوں نے دونوں ججز صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی پوری مدد کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ہماری عدلیہ کو عوام میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہے۔