وفاق سول سروس ریفارمز پر کام کر رہا ہے، صدر مملکت

November 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وفاق سول سروس ریفارمز پر کام کر رہا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سول سروس ریفارمز پر کام کر رہی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ ماضی میں صرف کرپشن نہیں بلکہ غلط فیصلوں نے بھی بڑے مسائل پیدا کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی ماحول بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں،کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ سول حکومت کا ہے، اس پر دس بارہ برسوں سے کام ہو رہا تھا۔

تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ملکی معیشت کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

کراچی میں جنگ گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہ رخ حسن کے گھر پر اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر رضا باقر نےکہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے آسانیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں معیشت سے متعلق خوش خبریاں آئیں گی۔

تقریب میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر، امریکا کے ڈپٹی قونصل جنرل، جرمنی کی قونصل جنرل سمیت بزنس اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔