بلدیہ کراچی، افسر کا تبادلہ، شعبہ تقسیم

November 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی محکمہ ہیومن ریسورس نے محکمہ کلچر اسپورٹس اینڈ ری کری ایشن زولوجیکل اینڈ بوٹینیکل گارڈن کےڈائریکٹر پی ایچ ڈی افسر منصور قاضی کو ہٹاکر محکمے کو دوافسران میں تقسیم کردیا باخبر ذرائع کے مطابق مختلف این جی اوز کی جانب سے فش ایکوریم کلفٹن کی جگہ مبینہ طور پر آرٹ گیلری بنانے کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے گریڈ 19کے سینئر افسر نے سینئر ڈائریکٹراسپورٹس کلچر ری کری ایشن اینڈ زولوجیکل وبوٹنیکل گارڈن (چڑیا گھر) منصورقاضی کو فوری طور ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے ان کی جگہ کراچی زو کی ذمہ داری کنور ایوب کو دی گئی ہے جبکہ کلچر اسپورٹس اینڈری کری ایشن کی ذمہ داری ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹ خورشید شاہ کو دی گئی ہے۔