مہنگا ہونے پربنگلہ دیشی وزیراعظم نے پیاز کھانا چھوڑ دیا

November 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ڈھاکا ( نیوز ایجنسی) بنگلہ دیش میں پیاز کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے ملک کی وزیراعظم حسینہ واجد کو اپنے کھانوں میں پیاز کا استعمال ترک کرنے پر مجبور کر دیا جبکہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر پیاز جہازوں کے ذریعے بیرون ملک سے درآمد کر رہی ہے۔عموماً بنگلہ دیش میں ایک کلو پیاز 30 ٹکے میں مل جاتا ہے لیکن جب سے اس کی قلت پیدا ہوئی ہے، پیاز کی قیمت 260 ٹکہ فی کلو گرام تک فروخت ہورہاہے ،وزیراعظم کے پریس سیکرٹری نے بتایا کہ بحران سے نمٹنے کے لیےپیاز درآمد کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے بھی پیازوں کا استعمال ترک کر دیا ہے۔