اوکاڑہ، دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد ڈوب کر ہلاک

November 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اوکاڑہ: دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد ڈوب کر ہلاک


اوکاڑ ہ،حویلی لکھا،لاہور (نمائندہ جنگ،نامہ نگار،خصوصی رپورٹر)دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے6خواتین سمیت8افراد ڈوب گئے5خواتین اور ایک مرد کی لاش نکال لی گئی،12/13سالہ بچی کی تلاش کا کام جاری ہے،لکڑی کی کشتی پر 30افراد سوار تھے، مہلوشیخوکے قریب پھٹہ ٹوٹ گیا،6افرادکی لاشیں نکال لی گئیں،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی۔دریائے ستلج میں قصبہ مہلوشیخو کا کے قریب کشتی الٹ گئی جس میں 25سے30افراد سوار تھے،عامر ملاح لکڑی کی کشتی چلا رہا تھا جس کا پھٹہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مریم خان، ڈی پی او جہانزیب نذیر،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور خالد عباس اور ریسکیو1122کی آپریشنل ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ڈپٹی کمشنر مریم خان نے بتایا کہ کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد میں سے 6لاشیں نکال لی گئیں۔