شاہ اللہ دتہ میں ہیلتھ سینٹر کی تعمیر مکمل

November 19, 2019

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی دار الحکومت کے نواحی علاقے شاہ اللہ دتہ میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی تعمیر مکمل کر لی گئی، سینٹر کو آئندہ ہفتے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے کمیونٹی سینٹر معاون ثابت ہوگا۔اس کمونٹی سینٹر میں 12گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں ایمرجنسی، گائنی،امراض اطفال،جنرل او پی ڈی ،حفاظتی ٹیکے، ای سی جی ،لیبارٹری، الٹراسائونڈ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔