ریلوے ہسپتال میں پیدائشی ہونٹ تالو کٹے افراد کا5 روزہ فری پلاسٹک سرجری کیمپ ختم،240 آپریشن کئے گئے

November 19, 2019

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ریلوے ہسپتال ملتان میں پیدائشی ہونٹ تالو کٹے افراد کیلئے5 روزہ فری پلاسٹک سرجری کیمپ کااختتام ہو گیا، پراجیکٹ چیئر مین محمد افضل سپر انے کہا کہ پلاسٹک سرجری کیمپ میں240 افراد کے ہونٹ اور تالو کے آپریشن کئے گئے، اس موقع پر نجم السلام ،الیاس محمود ڈوگر،پروفیسر اعظم حسین، احمد ہارون، حافط کامران،احمد ندیم انصاری ،وقاص مر ید قریشی،عاصم بپی،سبیطن رضا لودی اور گلیکسی لیو کلب کے ممبران بھی موجود تھے۔