نیب نے سینئر بیوروکریٹ وسیم اجمل کو گرفتار کرلیا

November 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سینئر بیوروکریٹ وسیم اجمل گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سینئر بیوروکریٹ وسیم اجمل کو گرفتار کر لیا۔

نیب لاہور ذرائع کے مطابق وسیم اجمل چوہدری ’سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ کے پہلے ایم ڈی اور صاف پانی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار رہ چکے ہیں۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ وسیم اجمل کو 1 ارب سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہونےکے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ وسیم اجمل نے 2014ء میں غیرقانونی طور پر ویسٹ مینجمنٹ کا مہنگے داموں ٹھیکا دیا تھا۔