سونا فی تولہ 300 روپے بڑھ گیا

November 20, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور 10گرام قیمت میں257روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 85700روپے سے بڑھ کر 86000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 73474روپے سے بڑھ کر 73731روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا۔